ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیم ایونٹ میں نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر بنگلادیش نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ ملائیشیا، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ ایونٹ کے نئے ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق منتظمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو بھی متبادل کے طور پر رکھا ہوا تھا، تاہم اب بنگلادیش کی شرکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔