قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر عثمان طارق کا پراسرار پیغام

قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر عثمان طارق کا پراسرار پیغام

پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پیغام شیئر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تین ٹی20 میچز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈز کے اعلان کے کچھ دیر بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "حکمت کی سب سے مشکل بات یہ سیکھنا ہے کہ جب انا بولنا چاہے تو خاموش رہا جائے۔"29 سالہ اسپنر نے 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے کامیاب ترین بولر رہے۔

تاہم عثمان طارق کو سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز اور آئندہ انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم میں قیادت کی تبدیلی بھی کی گئی ہے، جہاں سلمان علی آغا کو ٹی20 کپتانی سے ہٹا کر صاحبزادہ فرحان کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔