ڈراپ ہوئے تو کس نے واپسی کا پلان دیا؟ حسن نواز نے بتا دیا

راولپنڈی(سپورٹر ڈیسک)قومی کرکٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لیے پلان دیا تھا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے، مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکا تھا، ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف کارکردگی سے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔حسن نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے، گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب کارکردگی سے دنیا ختم نہیں ہوتی، بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز  آئیں گے جن کے لیے تیاری کرنی ہے۔واضح رہے کہ 24 سالہ حسن نواز نے ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی باری کھیلی اور اس اننگ کے دوران انہوں نے پاک بھارت ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میلبرن میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں نا قابل شکست 82 رنز بنائے تھے۔