پسند نہیں تو مت دیکھیں‘شاہویرکادوانی کی ٹرولنگ پر میرب کا ردعمل

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار دانش تیمور اور شاہویر کادوانی کو حال ہی میں اداکاری کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر اداکارہ میرب علی ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ ایک انٹرویو میں میرب علی نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہیکہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ ٹرولنگ ایک اچھی چیز ہے۔میرب علی کا کہنا تھا کہ یہ 2026 ہے، ہم 2016 میں نہیں بیٹھے۔ اگر کوئی چیز آپ کو پسند نہیں تو اسے نہ دیکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ٹرولنگ کو مذاق سمجھیں گے تو یہ ذہن میں رکھنا چاہییکہ کوئی بھی مذاق اس وقت ہی مذاق لگتا ہے جب اس پر ہنسا جاسکے۔ اگر آپ کے مذاق پر کوئی ہنس نہیں رہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مذاق نہیں ہے۔