لاہور کا لاری اڈا شہر سے باہر منتقل ، پلان تیار

مسافروں کو لاہور لانے کے لیے اڈے کو سپیڈو بس سسٹم، میٹرو بس اور اورنج ٹرین سے لنک کیا جائے گا: بلال اکبر خان
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ لاہور کا لاری اڈا شہر سے باہر منتقل کرنے کا پلان ہے۔لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ مسافروں کو لاہور لانے کے لیے سپیڈو بس سروس استعمال کی جائے گی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق مجوزہ لاری اڈے کو سپیڈو بس سسٹم، میٹرو بس اور اورنج ٹرین سے لنک کیا جائے گا