ماتحت اہلکاروں کی ویلفئیر کو یقینی بنایا جا رہا :ایس پی سٹی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی بلال احمد نیڈویڑن کے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکار اور افسران سے ملاقات کی ملاقات میں شاہدرہ،شفیق آباد اور شاد باغ کے سرکل افسران ،ایس ایچ او اور اپر سپاڈینٹ سمیت تمام اہلکار شامل ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے اہلکاروں کے درپیش مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کییملاقات کے دوران سنئیر افسران کی طرف سے موصول ہونے والے احکامات بارے تمام فورس کو آگاہ کیا گیاایس پی سٹی نے تمام فورس کو اہم ایونٹس اور سیکورٹی امور بارے بریف کیادوران ڈیوٹی احسن طریقہ سے فرائض منصبی سر انجام دینے پر شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق محکمہ پولیس کا ہر اہلکار و افسر ایک فیملی کی مانند ہیں،ماتحت اہلکاروں کی ویلفئیر کو یقینی بنایا جا رہا ہیتمام اہلکار کسی بھی پریشانی میں ڈائریکٹ کال کر سکتے ہیں،فرائض منصبی کے دوران عوام الناس سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مدد کو یقینی بنائیں،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہیملاقات کا مقصد فورس کا مورال بلند رکھنا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے