چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے

چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
اس دورے کے دوران، وہ مختلف سرکاری اور قانونی امور کے سلسلے میں عالمی سطح پر مصروف رہیں گے۔جسٹس منصور علی شاہ اس دوران قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دیں گے تاکہ عدالت کا عملہ اور مقدمات کی سماعت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اہم وفود سے ملاقاتیں اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعمیری تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کے شعبوں کو فروغ دینا ہے۔