آفس میں ملازمین و اہل خانہ سے ملاقات، درخواستوں پر فوری احکامات
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے حاضرین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ سب انسپکٹر ریاست علی کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل فلک شیر کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملہ پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ تین ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرز کے کنٹریکٹ کی تجدید کے لیے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ہدایات جاری ہوئیں۔ لیڈی جونیئر کلرک اسج لیاقت کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کی بیوہ کی پلاٹ فراہمی اور 16 انسپکٹرز لیگل کی پروموشن کیس پر بھی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، پوسٹنگ و ویلفیئر معاملات میں بھی فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔