پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن حکام نے مقامی سیکرٹری یونین کونسل اور گواہوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، سرکل انچارج اینٹی کرپشن محمد کاشف ہاشمی نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر کسی بھی قسم کی کرپشن ناقابل برداشت ہے۔