72 گھنٹے میں 18اشتہاریو ں سمیت192 گرفتار

گرفتار ہونیوالوں میں 97 ریکارڈ یافتہ اور 60 عادی مجرم شامل ہیں 
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف ڈولفن فورس کا اسپیشل آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 18 اشتہاریوں سمیت 192 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق گرفتار افراد میں 97 ریکارڈ یافتہ اور 60 عادی مجرمان شامل ہیں، جبکہ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں مفرور 17 عدالتی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے تمام گرفتار ملزمان کو کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے ایس پی محمد خان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن فورس ہر وقت الرٹ ہے اور اشتہاریوں و مفروران کے خلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔