ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کر نیوالے ملزم24 گھنٹے میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کر نیوالے ملزم کو24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا ایس پی صدرڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کوشوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر قتل کیا،ملزم نے گلا دبا کر بیوی آیت مریم کو قتل کیاپولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرکے ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر کے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔