لاہور: ایلیٹ سوشل ایونٹس میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور: ایلیٹ سوشل ایونٹس میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

اے این ایف نے لاہور میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کامیابی حاصل کرلی.

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور میں ایک منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی کی، جس میں ایک خاتون اور اس کی بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور شراب برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اے این ایف ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری رکھے ہوئے ہے۔