لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے13رکنی وفد نے سی سی پی او آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں 36واں سینئر مینجمنٹ کورس کرنے والے افسران شامل تھے۔ افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس، صوبائی سول سروس، پولیس اور دیگر محکموں سے تھا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام، پبلک سروس ڈیلیوری اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے پولیس ورکنگ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ چیلنجز سے متعلق سوالات کئے۔