سویز کینال بلاک ہوئی تو معیشت پر شدید اثرات مرتب ہونگے، کرس

 سویز کینال بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑتی ،ایشیا سے یورپ تیز راستہ فراہم کرتی ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سینیٹر کرس مرفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے حوثی گروپ نے سویز کینال کو بلاک کر دیا تو عالمی معیشت پر مزید شدید اثرات مرتب ہوں گے۔سینیٹر کرس مرفی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس  پر کہا کہ عالمی معیشت تباہ ہو رہی ہے کیونکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، سوچیں کہ یہ صورتحال کتنی زیادہ خراب ہو جائے گی اگر ایران کا اتحادی حوثی گروپ سویز کینال کو مثر طریقے سے بند کر دے۔کرس مرفی نے کہا کہ سویز کینال بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑتی ہے اور ایشیا سے یورپ کے درمیان سب سے تیز راستہ فراہم کرتی ہے، یہ ناصرف عالمی تجارت کے تقریبا پندرہ فیصد حصے کو سہولت دیتی ہے بلکہ کنٹینر ٹریفک کے لگ بھگ تیس فیصد حجم کے لئے بھی اہم ہے۔