ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو میڈل دیئے
جو جسٹو نوجوان نسل میں نظم و ضبط کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے: ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید
دبئی(پبلک نیوز)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے16ویں ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا، ولی عہد نے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز سے نوازا۔۔ چیمپئن شپ 16 نومبر تک جاری رہے گی‘
137 ممالک کے 9 ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘ شیخ خالد بن محمد بن زاید نے کہا یہ ایونٹ نہ صرف مستقبل کے چیمپئنز کی تربیت کے لیے اہم ہے، بلکہ یہ جو جسٹو کو مقامی سطح پر فروغ دینے اور نوجوان نسل میں نظم و ضبط کی قدروں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ ولی عہد نے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز سے نوازا‘ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ 16 نومبر تک جاری رہے گی، اس ایونٹ کی کامیابی، متحدہ عرب امارات کی جو جٹسو کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد اس کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنانا اور نئی نسل کو جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے۔