سعودی عرب اور امریکہ کے مابین تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
ریاض(آئی این پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت اور امریکہ کے مابین تاریخی اور سٹرٹیجیک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان کی قیادت میں امریکی عوام کی خوشحالی و ترقی کی خواہش ظاہر کی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی عوام کے حوالے سے ان کے جذبات و احساسات کی تعریف کی۔