پاکستان کے کافی لوگوں نے ٹرمپ کو فنڈنگ اور ڈونیشن بھی کی ہے‘ ہوسکتا ہے سرپرائز نہ ہوں
امریکہ سے 051 ایریا کوڈ سے کال آسکتی ہے قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے دونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ نئی جنگیں شروع نہیں کریں گے، ایک سال سے کہہ رہا تھا کہ ٹرمپ کی واپسی ہوگی، کہا تھا ٹرمپ واپس آرہے ہیں، کیونکہ انکا میسج اسٹرونگ ہے، جوبائیڈن اور کمالاہیرس کا میسج کمزور اور امریکی عوام ان سے بد دل ہو چکے ہیں، امریکی عوام انکی پالیسی کی وجہ سے بددل ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاامریکی انتخابات سے ہمیں بھی سیکھنا چاہیے سیاسی تنازع اپنی جگہ، انتخابات میں جیت کو ذاتی دشمنی تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سے ٹرمپ کا ایک تعلق رہا ہے جو اب بھی قائم ہے، پاکستانی ڈونرز کی وجہ سے وہ تعلق اب بھی قائم ہے، پاکستان کے کافی لوگوں نے ٹرمپ کو فنڈنگ اور ڈونیشن بھی کی ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ہوسکتا ہے سرپرائز نہ ہوں، ایک لانگ ڈسٹینس کال آسکتی ہے، امریکا سے 051 ایریا کوڈ سے ایک کال آسکتی ہے، کال آسکتی ہے کہ میرا دوست قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں۔