وسیم اکرم کا کراچی اور لاہور کے کھانوں پر واضح موقف، کون سا شہر بہتر ہے؟

وسیم اکرم کا کراچی اور لاہور کے کھانوں پر واضح موقف، کون سا شہر بہتر ہے؟

نیشنل کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانے کے حوالے سے جاری بحث پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہروں کے کھانوں میں فرق ہے۔

ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کراچی اور لاہور کے کھانے کے بارے میں بحث جاری ہے، جس میں لڑائیاں اور تلواریں نکل آئی ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ وہ لاہوری ہیں، لاہور میں پیدا ہوئے، 42 سال وہاں رہے اور پچھلے 14 سال سے کراچی میں رہ رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے فواد چوہدری کا بھی ذکر کیا جنہوں نے کہا تھا کہ کراچی کا کھانا ٹھیک ہے، اس لیے انہوں نے یہ بحث ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  وسیم اکرم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ حال ہی میں لاہور میں تھے جہاں انہوں نے چکڑ چھولے کھائے اور ہوٹل سے چانپیں منگوائیں، اور مرچیں کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں مخصوص جگہیں اچھی کھانوں کے لیے معروف ہیں، مگر وہاں بھی مرچوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔  انہوں نے آخر میں کہا کہ کراچی میں کھانوں کی ورائٹی زیادہ ہے، جبکہ لاہور کا کھانا اچھا ہے مگر ورائٹی کم ہے، اور یہ بحث ختم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں کے کھانے اپنی جگہ خاص ہیں۔