پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف

پنجاب میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے نئی سہولت متعارف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے 15 ای خدمت مراکز پر میرج سرٹیفکیٹ کی آسان اور تیز رسائی فراہم کردی ہے۔

شہری اب بغیر کسی پیچیدہ مرحلے کے اپنی شادی کی رجسٹریشن آسانی سے مکمل کرسکتے ہیں۔ 
سہولت کے فوائد:

سہولت مراکز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔شہری ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ہیلپ لائن 1317 پر بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔اس سے قبل نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار بتایا تھا۔ شادی کی رجسٹریشن کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

نکاح نامہ
دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپی
شادی شدہ جوڑے کے والدین کے شناختی کارڈز
نکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈز

رجسٹریشن کا عمل:

درخواست گزار یونین کونسل جا کر دستاویزات جمع کرائے۔
عملہ دستاویزات کی تصدیق کرے گا اور نکاح نامہ درج کرے گا۔
درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کے لیے پرنٹ آؤٹ دیا جائے گا۔
تصدیق کے بعد، درخواست گزار دستخط کرے گا۔
عملہ میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

یہ سہولت نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے چکوال، ننکانہ صاحب، کوئٹہ اور کراچی شرقی میں دستیاب ہے۔