ایران کی کرنسی ریال اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے: مرکزی بینک
تہران(آئی این پی )ایران کے مرکزی بینک نے ایرانی ریال خریدنے والوں کو خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرنسی زیادہ نرخوں پر خریدنے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، بینک کے مطابق ایران کی کرنسی ریال اوپن مارکیٹ میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایک امریکی ڈالر کی قیمت 18 لاکھ 70 ہزار ریال تک پہنچ چکی ہے، مرکزی بینک نے کہا کہ سپلائی بڑھی یا بینک نے مثر مداخلت کی تو قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس سے زیادہ نرخوں پر کرنسی خریدنے والوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ایرانی ریال یورو کے مقابلے میں 22 لاکھ 30 ہزار اور برطانوی پانڈ کے مقابلے میں 25 لاکھ 80 ہزار تک گر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی قومی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں محدود تجارتی سرگرمیوں اور درآمدات کی کمی کی وجہ سے ریال مستحکم رہا تاہم حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔