نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے کام کرناچا ہیے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔