کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف شہروں میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئیں جن میں راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاول نگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم شامل ہیں۔خوشاب اور جہلم سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑے گئے۔ ان دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیرالدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے ناموں سے کی گئی ہے۔گرفتار شدگان سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں دہشت گرد مختلف مقامات پر حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور ان کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ناکام بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔