بھارتی پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، دفاعی ماہرین کی رپورٹ

بھارتی پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، دفاعی ماہرین کی رپورٹ

7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہو گیا، جب کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں گر کر تباہ ہو چکا تھا۔

 بھارتی فضائی حکام نے تصدیق کی کہ جیگوار طیارے کے پائلٹ نے حادثے سے پہلے بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی بگڑتی ہوئی حالت اور پرانے جہازوں کے استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں بھارتی فضائیہ کو تکنیکی مسائل اور طیاروں کے حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں میراج 2000 اور MiG-29 طیاروں کے حادثات شامل ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کی حالت زار ہے، اور اس کے جہازوں کی تعداد میں کمی آ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرنز کی تعداد 42 سے کم ہو کر محض 30 رہ گئی ہے، اور 2025-26 تک یہ تعداد مزید کم ہو سکتی ہے۔یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں، اور ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی دفاعی پالیسیوں اور اصلاحات کے دعوے محض فریب ہیں۔