26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 15کارکنان کی ضمانت منظور

 اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 15کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 15کارکنوں کی 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزمان کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کی۔