اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکرلیں۔2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ عدالت نے ملزم فہیم اشرف اور فقیر خان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ملزم عاطف حسین کی ضمانت سول جج مرید عباس نے منظور کی۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔