گرین ٹاؤن کے علاقے میں 30 سالہ شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد خود سوزی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق فاروق احمد نامی شہری نے بیوی سے تلخ کلامی کے بعد خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں اس کی جھگی بھی جل گئی۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔