ملزم احمد آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں فروخت کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او ستو کتلہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ گرفتار کیے گئے ملزم احمد کے قبضے سے 1 کلو 340 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، کالجوں اور ہاسٹلز کے اطراف نوجوان نسل کو فروخت کرتا تھا۔