بیوی اور بیٹی پر تشدد کا مقدمہ درج، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

بیوی اور بیٹی پر تشدد کا مقدمہ درج، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں شوہر کی جانب سے بیوی اور بیٹی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔