2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شمالی چھائونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 02 رکنی شہباز موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شمالی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہباز اور صادق کو گرفتار کر کے ملزمان سے 04 موٹر سائیکلز، موبائل فونز، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ، گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔