لاہور(آئی این پی )9 مئی کے مقدمات میں سزا پانیوالے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق کے برعکس ہے