2 خواتین سمیت 3 افراد کا اقدام خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)اقدام خودکشی کے 3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہسپتال پہنچ گئے پولیس کے مطابق باغبانپورہ سراج پورہ کی رہائشی 18 سالہ جنت نے نشہ آور گولیاں کھا لیں،متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وحدت کالونی میں گھریلو ملازمہ 25 سالہ طاہرہ نے رشتے کے تنازعہ پر زہریلی دوا پی لی متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،باغبانپورہ میں چونگی سٹاپ کے قریب 40 سالہ ناظم علی نے نشہ آور گولیاں کھائیںمتاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیاتینوں واقعات گھریلو تنازعات کے باعث پیش آئے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی