جون:ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے 369 گرفتار
لاہور پولیس نے رواںسال ہزاروں مقدمات درج کر کے اسلحہ برآمد کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق جون کے دوران اب تک 369 ملزمان کو گرفتار کر کے 368 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ رواں سال مجموعی طور پر 3598 ملزمان گرفتار اور 3583 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3055 پسٹل، 14 کلاشنکوف، 64 رائفلیں اور 95 گنیں برآمد کی گئی ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ ہوائی فائرنگ جان لیوا عمل ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔