کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی کے علاقہ دا ئوکے میں نشئی نوجوان نے بھائی سے جھگڑکر اپنا گلا کاٹ کرخودکشی کی کوشش کی، ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ ذیشان نامی نوجوان آئس کا نشہ کرتا ہے ،پیسے نہ ملنے پر اپنے بھائی اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد تیزدھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا، ریسکیو1122کی ٹیم نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔