کم عمر ڈرائیور ایک جان لے گیا ،2افراد زخمی

 پولیس نے قتل خطا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
 14 سالہ حاشر کے والدین میں علیحدگی ہو چکی، نانی کے ساتھ رہتا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث ہونے والے افسوسناک واقعے میں گاڑی کس کی تھی اہم پیشرفت سامنے آگئی پولیس نے ملزم حاشر کے خلاف قتل خطا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیامقدمہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری امین کے بھائی ملک نوید کے بیان پر درج کیا گیاتفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث 14 سالہ حاشر کے والدین میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ اپنی نانی کے ہمراہ رہائش پذیر تھاحادثے سے قبل حاشر کی زیر استعمال گاڑی نے ایک سائیکل کو بھی ٹکر ماری تھی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی خرم نامی شخص کی ملکیت ہے جو کہ ایک میڈیسن کمپنی میں مینیجر ہیخرم کا حاشر سے کوئی خاندانی رشتہ نہیں بلکہ وہ حاشر کی نانی کے مکان کا مالک ہیپولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد خرم نے متعلقہ گاڑی کی چوری کی جھوٹی اطلاع بھی دی تاہم بعد میں حقائق سامنے آنے پر اسے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ گاڑی خرم کو ادویات کی کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی جسے حاشر استعمال کر رہا تھاملزم حاشر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گاڑی کے اصل مالک خرم کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے دوسری جانب پولیس نے ملزم حاشر کے خلاف قتل خطا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیامقدمہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری امین کے بھائی ملک نوید کے بیان پر درج کیا گیا