پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سلمان علی آغا کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ اس اسکواڈ میں نائب کپتان مقرر نہیں کیا گیا۔

نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج
اعلان کردہ اسکواڈ میں نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے، جس میں وکٹ کیپرز کے طور پر محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان شامل کیے گئے ہیں۔دورے کے لیے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں بدھ سے 15 جولائی تک جاری رہے گا، جب کہ اسکواڈ 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہو گا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول:
پہلا میچ: 20 جولائی – ڈھاکہ
دوسرا میچ: 22 جولائی – ڈھاکہ
تیسرا میچ: 24 جولائی – ڈھاکہ
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:
سلمان علی آغا (کپتان)
ابرار احمد
احمد دانیال
فہیم اشرف
فخر زمان
حسن نواز
حسین طلعت
خوشدل شاہ
محمد عباس آفریدی
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب
سلمان مرزا
سفیان مقیم
بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی شیڈول
قومی ٹیم دورۂ بنگلہ دیش کے بعد امریکہ روانہ ہوگی، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی20 میچز یکم تا 4 اگست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے، جب کہ ون ڈے سیریز 8 تا 12 اگست ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ہوگی۔