شاہین آفریدی کی صحت پر خوشخبری، گھٹنے کی سوجن معمولی

شاہین آفریدی کی صحت پر خوشخبری، گھٹنے کی سوجن معمولی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے ہفتے دوبارہ بولنگ پریکٹس شروع کریں گے۔

لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی میری بحالی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت جم میں محنت کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہے ہیں اور اگلے ہفتے بولنگ کرنا شروع کر دیں گے۔ شاہین نے ایم آر آئی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ زیادہ تشویش کی بات نہیں، گھٹنے کی ہڈی پر معمولی سوجن ہے، ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ آئندہ ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔