قاتل حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ، ، دونوں آپس میں رشتہ دار ،مقتول کی شناخت عامر ریاض کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے 35 سالہ شخص کو قتل کردیاملزم حسن نے چھری کے وار کرکے عامر کو قتل کیا ذرائع پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عامر ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم اور مقتول دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں ملزم حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیاجس کی تلاش جاری ہے۔