تین بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی

آر اے بازار کی بستی نمبر ایک میں افسوسناک واقعہ ،30، سالہ کامران مسیح نے گلے میں پھندا ڈال کر زند گی ختم کر لی
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے آر اے بازار کی بستی نمبر ایک میں خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا30 سالہ کامران مسیح نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ کامران مسیح تین بچوں کا باپ تھا۔ اہلخانہ کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔