طالبان نے افغانستان کے صوبہ تخار میں جھڑپوں کی تصدیق کر دی

کابل (آئی این پی )طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں سونے کی ایک کان پر جھڑپوں کی اطلاعات کی تصدیق کر دی  ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق  طالبان کے حامی حریت ریڈیو پر گذشتہ روز نشر ہونے والے ایک آڈیو کلپ میں طالبان کے زیر انتظام وزارت برائے کان کنی اور پیٹرولیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تخار کے چاہاب ضلع کے سمتی علاقے میں مقامی لوگوں اور کان کنی کے کام سے وابستہ افراد کے درمیان مہلک جھڑپیں ہوئیں