ایران میں پرتشدد احتجاج، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ،ہزاروں گرفتار

سلسلہ تہران میں شروع ہوا، تاجروں نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال اور مظاہرہ کیا
تہران (آئی این پی )ایران کے 27 صوبوں کے 92 شہروں میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی   جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار کیے جاچکے ہیں جن میں 34 مظاہرین اور 2 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک احتجاج کے دوران 2,676 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے