تل ابیب،دمشق(آئی این پی )اسرائیل اور شام نے امریکا کی ثالثی میں ایک خصوصی رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد انٹیلی جنس اور سفارتی رابطوں، کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سکیورٹی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکا، اسرائیل اور شام کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ یہ رابطہ سیل فوجی کشیدگی میں کمی ، سفارتی روابط اور تجارتی مواقع کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا