مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ لیٹر دے دیئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے ’’مریم نواز ہیلتھ کلینک ‘‘لانچ کردیا۔ پنجاب بھر میں 150 مراکز صحت ’’ مریم نواز ہیلتھ کلینک ‘‘ میں تبدیل ہونگے۔  اعلی پرائیویٹ کلینک کی طرز پر جدید ترین اور صاف ہسپتالوں میں ہر بنیادی سہولت میسر ہوگی۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک میںانٹری سے علاج تک تمام سسٹم ڈیجیٹل ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کے کنٹریکٹ لیٹر تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ’’سپر سی ایم ‘‘کا خطاب دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر ز کو سٹیج پر بلا لیا ، ڈاکٹرز میں گھل مل گئیں اور خوشگوار موڈ میں بات چیت کی۔