اب 28 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں:رضا ربانی

بار ایسوسی ایشنز کی لمبی تاریخ ہے ‘ وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کیلئے کوششیں کی ہیں 
 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے جس نے بھی آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی، وکلاء نے غیر قانونی اقدام کے خلاف مزاحمت کی۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک اپنے خطاب میں انہوں نے کہا بار ایسوسی ایشنز کی لمبی تاریخ ہے اور وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے کوششیں کی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا کہ وکلاء نے مشرف اور ایوب کے غیر قانونی اقدام کے خلاف بھی جہدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے کبھی سیاسی جماعتوں کو استعمال نہیں کیا لیکن موجودہ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کا کردار سول سپرمیسی کے لیے نظر نہیں آ رہا۔انہوںنے کہا میں سمجھتا ہوں کہ اب آئین میں مزید ترمیم کی ضرورت نہیں ہے، اب 28 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں اور اگر 28 ویں آئینی ترمیم ہو گی تو آئین کا ڈھانچہ مزید متاثر ہو گا۔