فوڈ اتھارٹی کی حویلی لکھا میں کارروائی،ساڑھے 3من گائے اور بکرے کا گوشت بھی تلف، مقدمات درج
لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔ڈی جی فوڈز کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں اور مضرِ صحت گوشت اوکاڑہ اور ملحقہ جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔