روس نے ہسپانوی شہری کو سیاسی پناہ دے دی

ماسکو(آئی این پی )روس نے سپین کے ایک آئی ٹی ماہر اور تعلیمی شعبے سے وابستہ شہری اینریکے آریاس گِل کو سیاسی پناہ دے دی  ۔روسی میڈیا کے مطابق شہری پر ہسپانوی حکام نے روس کے حق میں جاسوسی اور سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کر رکھے تھے۔اینریکے آریاس گِل نے روسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فروری 2025 میں روسی فیڈریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے اور اس وقت وہ روس میں بطور سیاسی پناہ گزین مقیم ہیں