لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ کی چندا شوہر عمران کے ہمراہ انصاف کیلئے ایڈیشنل سیشن جج نوید اختر کی عدالت میں پیش ہو گئی، میاں بیوی کی طرف سے عدیل مسعود کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔عدیل مسعودنے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر 97 لاکھ روپے اور گاڑی مبینہ طور پر ہتھیا لی بعد میں پلاٹ نہ دلوایا،ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔