متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کاہنہ میں حشمت سے 1لاکھ30 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاون میں زبیر سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں شکیل سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔لاری اڈا میں جنید سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, مانگا منڈی میں اشفاق سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ہیئر اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال گڑھی شاہو اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔