عمر ایوب اور زرتاج گل کیس پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے اورجائیدادیں بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کی صورتحال پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا سماعت کریں گے وہ پہلے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر چکے ہیں۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔