فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر مسترد

 ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں‘ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، مولانا مقصود قاسم قاسمی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے معتبر علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر مستردکرتے ہوئے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما تے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔