لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون میں نوید سے 3لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون, برکی میں مصور سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون, یکی گیٹ میں امداد سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں ظہیر سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں رضا سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال لیاقت آباد اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔